عامر لیاقت کے کچھ فیصلوں نے انہیں بہت نقصان پہنچایا شائستہ لودھی

شائستہ لودھی اور وسیم بادامی نے ایکسپریس کے پروگرام ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں شرکت کی


ویب ڈیسک July 12, 2021
شائستہ لودھی اور وسیم بادامی نے ایکسپریس کے پروگرام ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں شرکت کی

ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے عامر لیاقت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ غلط فیصلوں نے انہیں بہت نقصان پہنچایا۔

شائستہ لودھی نے معروف اینکر پرسن وسیم بادامی کے ہمراہ ایکسپریس کے پروگرام 'ٹائم آؤٹ ود احسن خان' میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے چند سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے ایک حصے کے دوران مہمانوں کو پرچی دی جاتی جس پر موجود نام سے متعلق انہیں کوئی ایک مشورہ دینا ہوتا ہے۔ شائستہ لودھی نے ایک پرچی اٹھائی تو اس پر معروف میزبان اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین کا نام موجود تھا۔



شائشتہ لودھی نے کہا کہ عامر لیاقت بہت ٹیلنٹڈ ہیں لیکن ان کے کچھ فیصلوں نے انہیں بہت نقصان پہنچایا جس پر وسیم بادامی نے فوراً پوچھا انہیں کس قسم کے فیصلوں نے اور کس قسم کا نقصان پہنچایا۔

جس پر سابق مارننگ شو ہوسٹ نے جواب دیا کہ ان کے بار بار چینل بدلنے کے فیصلے نے ان کے کیریئر، شہرت اور پروگرامز کو نقصان پہنچایا۔ وسیم بادامی نے کہا کہ عامر لیاقت کمال آدمی ہیں اور بہت اچھے انسان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں