دہشت گرد ملک کے سب سے بڑے غدار ہیں بلاول بھٹو زرداری

ہم کہتے ہیں کہ ماؤں کے قدموں تلے جنت ہے مگر ہم انہیں بچا نہیں سکتے، بلاول بھٹو


ویب ڈیسک January 23, 2014
ہم ملک میں خودمختاری کا دعوی کرتے ہیں ہے لیکن اپنے شہریوں کی حفاظت نہیں کرتے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو : فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر پرسن بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم بہادری کا دعویٰ کرتے ہیں مگر اپنے شہید فوجیوں کے لئے لڑ نہیں سکتے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں خودمختاری کا دعوی کرتے ہیں ہے لیکن اپنے شہریوں کی حفاظت نہیں کرتے، ہم بچوں کے قتلِ عام پرخاموش رہتے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ ماؤں کے قدموں تلے جنت ہے مگر ہم انہیں بچا نہیں سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک کے سب سے بڑے غدار ہیں، ہم خود کو غیرت مند سمجھتے ہیں لیکن اپنی بہنوں کے قتل کا بدلہ نہیں لیتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں