گوجرانوالہ دولہازخمی ہونے پردلہن شادی کرنے اسپتال پہنچ گئی

فیس بک پر دوستی کے بعد رضوان ماریہ سے شادی کرنے کے لیے پاکستان آیا تھا


Numainda Express July 13, 2021
فیس بک پر دوستی کے بعد رضوان ماریہ سے شادی کرنے کے لیے پاکستان آیا تھا فوٹو : فائل

شادی کے روز دولہا زخمی ہونے پر دلہن شادی کرنے اسپتال پہنچ گئی اسپتال انتظامیہ کی اجازت سے دونوں کا اسپتال میں نکاح پڑھوا دیا گیا۔

دھونکل کے رہائشی رضوان کی ماریہ سے 9 جولائی کو شادی ہونا تھی لیکن 8 جولائی کی رات اس کا ایکسیڈنٹ ہوا جس میں اس کی ٹانگ تین جگہ سے ٹوٹ گئی، دولہے رضوان کو اسپتال داخل کرا دیا گیا حادثہ کے بعد اس کی دلہن ماریہ عروسی لباس پہن کر پرائیویٹ اسپتال میں پہنچ گئی۔

نکاح کے بعد دلہن نے بیڈ پر زخمی دلہے کے ساتھ شادی کی تصویر بنوائی، اہل خانہ کے مطابق دولہا رضوان اٹلی میں مقیم ہے ،5 سال قبل اس کی گوجرانوالہ کی ماریہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی اور وہ شادی کرنے کے لیے آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں