عافیہ صدیقی کو ہر 3 ماہ بعد قونصل رسائی ملتی ہے علی محمد خان

آخری قونصل رسائی 27 مئی کو ملی، یہ نہ کہا جائے کہ ہم اپنی باتوں سے پھر گئے، ہماری کوششیں کم ہوسکتی ہیں لیکن شک نہ کریں


ویب ڈیسک July 13, 2021
آخری قونصل رسائی 27 مئی کو ملی، یہ نہ کہا جائے کہ ہم اپنی باتوں سے پھر گئے، ہماری کوششیں کم ہوسکتی ہیں لیکن شک نہ کریں، وزیر مملکت (فوٹو : فائل)

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کو ہر 3 ماہ بعد قونصل رسائی ملتی ہے، ان کی رہائی لیے کوششیں کررہے ہیں ہم اپنی بات سے پھرے نہیں، نیت پر شک نہ کیا جائے۔

سینیٹ کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سنجیدہ کوششیں کیں، حکومت قائم ہوتے ہی عافیہ صدیقی سے رابطے کی کوششیں کیں اور اب تو عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر بھی دستخط کر دیے ہیں تاہم پہلے وہ رحم کی اپیل پر دستخط کرنے سے انکاری تھیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو ہر تین ماہ بعد قونصل رسائی ملتی ہے، آخری قونصل رسائی 27 مئی کو ملی، یہ نہ کہا جائے کہ ہم اپنی باتوں سے پھر گئے، ہماری کوششیں کم ہوسکتی ہیں لیکن نیت پر شک نہ کریں، ہماری مجبوری ہے کہ عافیہ غیر ملک میں ہیں، حکومت عافیہ کے معاملے میں بالکل بے فکر نہیں ہیں۔

خطے کی صورتحال پر وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کے دور میں کوئی ڈرون حملہ یا ابیٹ آباد آپریشن نہیں ہوا، افغانستان میں امن کا مطلب پورے خطے میں امن ہے اورپاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان ہے، دہشت گردی کی جنگ انشاء اللہ ہم جیتیں گے۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے مزید کہا کہ ناراض بلوچوں سے بات کی جائے گی، شیعہ سنی کے مابین غلط فہمی کو ختم کرنا ہوگا، وزیراعظم نے واضح کیا کہ جس کو سیکیورٹی تھریٹ ہے اس کو سیکورٹی واپس کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں