13 جولائی 1931 جموں وکشمیرکے عوام کی بے مثال بہادری کی یاد دلاتا ہے فواد چوہدری

21 کشمیریوں کواس لئے شہید کردیا گیا کہ انہوں نے جابرحکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہا تھا، فواد چوہدری

 21 کشمیریوں کواس لئے شہید کردیا گیا کہ انہوں نے جابرحکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہا تھا، وفاقی وزیراطلاعات: فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 13 جولائی 1931 جموں وکشمیرکے عوام کی بے مثال بہادری کی یاد دلاتا ہے۔


وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 13 جولائی 1931، یوم شہدائے کشمیرکی یاد میں آج قرآن کی عزت وحرمت اورجبر کے خلاف کلمہ حق کہنے والے شہدا کوسلام پیش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ 21 کشمیریوں کواس لئے شہید کردیا گیا کہ انہوں نے جابرحکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہا تھا۔ یہ دن جموں وکشمیر کے عوام کی بے مثال بہادری کی یاد دلاتا ہے۔
Load Next Story