ایک سال کے دوران ترسیلات ِزرمیں 27 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

گزشتہ مالی سال کی ترسیلات میں نمومالی سال 2003 سے اب تک اضافے کی تیز ترین شرح ہے


ویب ڈیسک July 13, 2021
پچھلے برس کی نسبت ترسیلات ِزرمیں 27 فیصد کی نمایاں نمو دیکھی گئی

پچھلے برس کی نسبت ترسیلات ِزرمیں 27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ترسیلات ِزرمالی سال 21 میں 29.4 ارب ڈالرکی سالانہ تاریخی سطح تک پہنچ گئیں، کارکنوں کی ترسیلات ِزرکی مد میں 2 ارب ڈالرسے زائد آنے کا ریکارڈ مسلسل تیرہویں مہینے جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے جون 2021 میں تقریباً 2.7 ارب ڈالربھجوائیں جوجون 2020 سے 9 فیصد اورمئی 2021 سے 8 فیصد زائد ہیں، پچھلے برس کی نسبت ترسیلات ِزرمیں 27 فیصد کی نمایاں نمو دیکھی گئی جوگزشتہ مالی سال کی ترسیلات میں نمومالی سال 2003 سے اب تک اضافے کی تیز ترین شرح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں