خون کے کینسرمیں مبتلا ہاکی اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے

بلڈ کینسرکی تشخیص کے بعد انہیں گزشتہ روزشوکت خانم اسپتال میں کیموتھراپی کے لیے لایا گیا تھا


Sports Reporter July 13, 2021
وید عالم بنگلادیش کی قومی ہاکی ٹیم کے کوچ بھی رہے جبکہ انہوں نے پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کی بھی ذمہ داری ادا کی تھی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن اولمپئن نوید عالم خون کے کینسر کے خلاف لڑائی میں جان کی بازی ہار گئے۔

1994 عالمی کپ، سڈنی کی فاتح اور1996 اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن اولمپئین نوید عالم خون کے کینسر کے خلاف لڑائی میں جان کی بازی ہارگئے۔ گزشتہ روز شوکت خانم اسپتال، لاہورمیں کیمو تھراپی کے بعد 47 سالہ نوید عالم کی طبعیت بگڑ گئی تھی، وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

نوید عالم بنگلادیش کی قومی ہاکی ٹیم کے کوچ بھی رہے جبکہ انہوں نے پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کی بھی ذمہ داری ادا کی تھی، دریں اثنا قومی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر، سیکریٹری اولمپئین آصف باجوہ، اولمپئینز اور دیگر نے نوید عالم کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے ایکسپریس نیوزسے بات کرتے ہوئے نوید عالم کے دنیا سے چلے جانے کی تصدیق کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ نوید عالم کی اچانک وفات کا سن کربہت دکھ ہواہے۔ ہاکی فیملی ان کی رحلت پر صدمے میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |