آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا شہر میں آج پبلک ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا اعلان
پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے ہڑتال کے باعث آج شہر کے نجی اسکولز بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے شہر میں آج پبلک ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے سربراہ ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ اتحاد کے ہونے والے اجلاس میں موجودہ صورتحال کے تناظرمیں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر میں آج پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھی جائے۔
دوسری جانب پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے ہڑتال کے باعث آج شہر کے نجی اسکولز بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی بھی آج بند رکھی جائیں گی جبکہ جامعہ کراچی کے تحت آج ہونے والے پرچے بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جمیعت علمائے اسلام (س)کے رہنما اور عالم دین مفتی عثمان یار خان کو ساتھیوں سمیت جاں بحق کردیا تھا جس کے خلاف جے یو آئی (س) نے شہر میں ہڑتال کی کال دے رکھی ہے جب کہ سانحہ مستونگ کے خلاف شہر کی اہم شاہراہوں پر دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہورہی ہے۔