فورسز کا کرم ایجنسی میں آپریشن 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید

آپریشن جاری ہے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرایا جا رہا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 13, 2021
آپریشن جاری ہے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرایا جا رہا ہے، آئی ایس پی آر (فائل فوٹو)

سیکیورٹی فورسز کے کرم ایجنسی میں آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی کے علاقے زیوا میں سرچ آپریشن کیا جہاں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرایا جا رہا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے جوانوں میں 25 سالہ کیپٹن باسط اور 22 سالہ سپاہی حضرت بلال شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں