کرس گیل ٹی ٹوئنٹی میں 14ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے

کرس گیل وہاں پہنچ چکے ہیں جہاں آج تک کوئی پہنچ نہیں پایا، آئی سی سی کی پوسٹ


ویب ڈیسک July 13, 2021
کرس گیل وہاں پہنچ چکے ہیں جہاں آج تک کوئی پہنچ نہیں پایا، آئی سی سی کی پوسٹ - فوٹو: ویسٹ انڈیز کرکٹ

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنزبنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

کرکٹ میں 'دی یونیورس باس' کے نام سے شہرت پانے والے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں 38 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بدولت ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔



کرس گیل نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی جارحانہ اننگز کے دوران ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے پہلے اور واحد بلے باز بن گئے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by ICC (@icc)






انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرس گیل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ''کرس گیل وہاں پہنچ چکے ہیں جہاں آج تک کوئی پہنچ نہیں پایا''۔

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیکل بیون نے کمنٹ میں لکھا ''14 ہزار رنز، ایک بہت بڑا سنگ میل ہے''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں