انتہائی مطلوب افغان ڈکیت گروپ خیالو کے دو ملزمان گرفتار

دوران تفتیش ملزمان کا ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف


Staff Reporter July 13, 2021
گرفتار ملزمان کو مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا . فوٹو : فائل

سندھ رینجرزاورپولیس نے سائیٹ میٹروول میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت گروپ خیالو کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکراچی کے علاقے سائیٹ میٹروول میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت گروپ خیالو کے 2 ملزمان خلیل احمد افغانی عرف خیالو اور حیات اللہ افغانی عرف فریادی کو گرفتار کر لیا، ملزمان کاتعلق افغانستان سے ہے اور کراچی میں رہائش پزیرہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات بھی برآمدکی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان نے 5 جون 2021 کو میٹروول کے علاقے میں موبائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات کا بھی اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کو مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترجمان نےعوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصرکے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجرزچیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرزمددگارواٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں