ترکش ویڈیو میسیجنگ ایپ BiP میں ایک نئے فیچر کا اضافہ

گروپ موونگ فیچر کی بدولت اب کسی بھی ایپلی کیشن کے صارفین اپنے گروپس اور چیٹ ہسٹری کے ساتھ BiP پر منتقل ہوسکتے ہیں


ویب ڈیسک July 13, 2021
گروپ موونگ فیچر کی بدولت اب کسی بھی ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے اپنی چیٹ ہسٹری کے ساتھ BiP پر منتقل ہوسکتے ہیں۔(فوٹو:انٹرنیٹ)

ترک ڈیولپرز کی تیار کردہ پیغامات کی ترسیل کی ایپلی کیشن BiP نے بیک وقت 15 افراد کے ساتھ ویڈیو کالز کرنے کی سہولت متعارف کرادی۔

دنیا بھر میں 82 ملین سے زائد ڈاؤن لوڈ کے ساتھ، مواصلاتی پلیٹ فارم بی آئی پی نے اپنے صارفین کی ضروریات کومد نظر رکھتے ہوئےایک اور فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔ جس کےتحت اب بی آئی پی کے صارفین ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) معیار کی آواز کے ساتھ بیک وقت پندرہ افراد کے ساتھ گروپ ویڈیو کالز کرسکتے ہیں۔

اس نئے فیچر کے اضافے سے صارفین بی آئی پی کے ذریعے قربت حاصل کرسکیں گے۔ جب کہ زیادہ افراد پر مشتمل خاندان گروپ ویڈیو کال کے ذریعے ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوسکتے ہیں۔ ترکی کی میسیجنگ ایپ BiP رابطوں کے لیے محفوظ ترین مواصلاتی پلیٹ فارم ہے جو مخصوص خصوصیات کی حامل اور اپنے ہم عصر مواصلاتی پلیٹ فارمز سے مختلف ہے۔ اس سے قبل BiP میں آڈیو اور گروپ ویڈیو کالز کے شرکاء کی تعداد 10 تھی جسے بڑھا کر 15 کردیا گیا ہے۔

بی آئی پی کی ایک اہم خصوصیت ' گروپ موونگ ' کی بھی ہے جس کے ذریعے صارفین کے لیے دیگر ایپلی کیشنز سے BiP پر سوئچ کرنا نہایت آسان ہے۔اور صارفین باآسانی اپنی گروپ چیٹ اور چیٹ ہسٹری کو BiP پر منتقل کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں