تعلیمی اداروں میں بریانی کے ڈبوں میں آئس سپلائی کرنے والا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا

ملزمان آئس اور ہیروئن کو بریانی کے ڈبوں میں ڈال کر تعلیمی اداروں میں فروخت کرتے تھے، پولیس


ویب ڈیسک July 13, 2021
ملزمان آئس اور ہیروئن کو بریانی کے ڈبوں میں ڈال کر تعلیمی اداروں میں فروخت کرتے تھے، پولیس(فوٹو:فائل)

BEIJING: تعلیمی اداروں میں بریانی کے ڈبوں میں آئس نشہ سپلائی کرنے والا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا۔ ملزمان سے 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ائی جی خیبر پختونخوا کی آئس و دیگر منیشات کے خلاف بنائی گئی خصوصی ٹیم نے سی سی پی او پشاور کی زیر نگرانی گلبہار پولیس کے ھمراہ حجرے پر چھاپہ مار کر تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے اور بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ منشیات کی اس منی فیکٹری سے 7 کروڑ روپے مالیت کی آئس بھی برآمد ہوئی جسے ملزمان بریانی کے ڈبوں میں ڈال کر فروخت کرتے تھے۔پولیس کی اس کارروائی میں آئس کے بین القوامی ڈیلر سمیت 8 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری کی ہدایت پر موت کے سوداگروں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے صوبے کے تمام اضلا ع میں (NET)نارکوٹکس ایرڈیکشن ٹیمیں (انسداد منشیات ٹیم) بنائی گئی ہے جس کا مقصد منشیات کے دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑ کر ان کا خاتمہ کرنا ہے۔

انسدادِ منشیات ٹیم نے قادر آباد میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا جو بظاہر عام سا مکان نظر آرہاتھا لیکن اس کے اندر منشیات تیار کرنے کی فیکٹری قائم کی گئی تھی۔ پولیس کے چھاپے میں فیکٹری میں موجود 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں سے مرکزی ملزم کا تعلق کوئٹہ، ایک کا تعلق افغانستان، 5 کا تعلق باڑہ خیبر ایجنسی اور 1 کا تعلق گلبہار پشاور سے ہے۔

چھاپہ مار ٹیم نے مکان سے آئس سے بھرے 20لنچ بکس برآمد کرلیے جس میں مجموعی طور پر چالیس کلو گرام آئس چھپائی گئی تھی تلاشی کے دوران مکان سے پانچ کلوگرام ہیروئن اور ڈھائی کلوگرام چرس بھی برآمد ہوئی۔ پولیس نے مکان کو سیل کرکے تمام ملزمان کوگلبہار پولیس سٹیشن منتقل کردیاگیا جہاں ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں