سابق فرسٹ کلاس کرکٹرعبدالرحمن ڈائر کراچی میں انتقال کر گئے

ان کے گھر میں بنی وکٹ پر اپنے دور کے عظیم بیٹسمین و سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد سمیت دیگر معروف کرکٹرز پریکٹس کرتے تھے


Sports Reporter July 14, 2021
ان کے گھر میں بنی وکٹ پر اپنے دور کے عظیم بیٹسمین و سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد سمیت دیگر معروف کرکٹرز پریکٹس کرتے تھے۔(فوٹو: فائل )

ISLAMABAD: پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عبدالرحمن ڈائر 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، مرحوم ملک کے معروف صنعت کار اور کرکٹ کے سرپرست تصور کیے جاتے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عبدالرحمن ڈائر 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کا شمار کرکٹ کے سرپرستوں میں کیا جاتا تھا۔ مرحوم ملک کے معروف صنعت کار بھی تھے۔

ان کے گھر میں بنی وکٹ پر اپنے دور کے عظیم بیٹسمین و سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد سمیت دیگر معروف کرکٹرز پریکٹس کرتے تھے۔ 1936 کو احمد آباد، گجرات (بھارت) میں پیدا ہونے والے عبدالرحمن ڈائر کے والد رمضان ڈائر اور بیٹا ہمایوں ڈائر بھی کرکٹر تھے، عبدالرحمن ڈائر نے 1955 سے 1970 کے دوران 18 کلاس میچز کھیلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں