عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا وکالت کا لائسنس معطل

مبینہ تشدد کے معاملے پر ایڈوکیٹ ایاز بٹ کی درخواست پر کارروائی کی۔


Numainda Express July 14, 2021
مبینہ تشدد کے معاملے پر ایڈوکیٹ ایاز بٹ کی درخواست پر کارروائی کی ۔ فوٹو : فائل

پنجاب بار کونسل نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایڈوکیٹ کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا۔

پنجاب بار کونسل نے حسان نیازی کی جانب سے سنئیر وکیل اور اسکی خاتون کلائنٹ سابق گورنر بلوچستان اکبر بگٹی کی بیوی نرگس شہزادی پر مبینہ تشدد کے معاملے پر ایڈوکیٹ ایاز بٹ کی درخواست پر کارروائی کی اور وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی ایڈوکیٹ کا وکالت لائسنس معطل کردیا۔

واضح رہے کہ وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل امجد اقبال نے محمد ایاز بٹ ایڈوکیٹ کی درخواست پر کارروائی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |