2024

پی ٹی آئی کو ممنوعہ ذرائع سے 2ارب روپے ملے اکبر بابر

وفاقی وزیراسد عمر کو 1.49 جبکہ عائلہ ملک کو 7ملین کی ادائیگی کی گئی۔


Numainda Express July 14, 2021
وفاقی وزیراسد عمر کو 1.49 جبکہ عائلہ ملک کو 7ملین کی ادائیگی کی گئی۔ فوٹو : فائل

اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے جمع کرائے گئے اکاؤنٹس پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کردی۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے جمع کرائے گئے اکاؤنٹس پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر2ارب روپے ممنوعہ ذرائع سے پی ٹی آئی کو ملے، بنک تفصیلات اور آڈٹ شدہ اکاؤنٹس میں 950ملین کا فرق ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر کو 1.49 جبکہ عائلہ ملک کو 7ملین کی ادائیگی کی گئی، پی ٹی آئی اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کیلیے صرف فوٹو کاپیز فراہم کی گئیں، الیکشن کمیشن کو بھی اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات نہیں دی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں