پاکستان پوسٹ الیکٹرانک منی آرڈرسروس کاآغازآج کریگا

اس منی آرڈر کے ذریعے بھیجی جانے والی رقوم چند سیکنڈوںمیں ایک شہر سے دوسرے شہر میںبھیجی جائیں گی

آن لائن بکنگ،ترسیل،موبائل فون پرادائیگی کی اطلاع جیسی خصوصیات میسرہوں گی۔ فوٹو : فائل

پاکستان پوسٹ کے ترجمان کے مطابق پاکستان پوسٹ آج 10ستمبر 2012 سے پاکستان کے 11 بڑے شہروں کے 17 جی پی اوز میں الیکٹرانک منی آرڈر سروس کاآغاز کر رہاہے۔

ان شہروں میں اسلام آباد' راولپنڈی، پشاور، مظفرآباد، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ، حیدرآباد اور کراچی شامل ہیں۔ پاکستان پوسٹ کی الیکٹرانک منی آرڈر سروس میں آن لائن بکنگ، ترسیل،موبائل فون پر ادئیگی کی اطلاع، چند سیکنڈوں میںاور نہایت مناسب ریٹ پر رقم کی ادائیگی جیسی جدید خصوصیات شامل ہیں۔


پاکستان پوسٹ کی اس جدید سروس کے ذریعے دوہزار روپے (2,000/-)سے ایک لاکھ روپے(1,00,000/-) تک کی رقم کے منی آرڈر پرپچاس روپے (50/-)سے چھ سو روپے (600/-) تک کی معمولی فیس رکھی گئی ہے۔ الیکٹرانک منی آرڈر سے رقم ارسال کرنے کیلیے اپنے شناختی کارڈکی کاپی اور موبائل فون نمبر متعلقہ جی پی او کائونٹرکو دینا ہوں گے۔

اس منی آرڈر کے ذریعے بھیجی جانے والی رقوم چند سیکنڈوںمیں ایک شہر سے دوسرے شہر میںبھیجی جائیں گی اس کے ساتھ ساتھ پاکستان پوسٹ کی عام منی آرڈر، ارجنٹ منی آرڈر اور فیکس منی آرڈر سروسزبھی حسبِ سابق کام کرتی رہیں گی۔

بہت جلد الیکٹرانک منی آرڈرسروس کو ایک مربوط نظام کے تحت ملک بھر کے تمام جی پی اوز میںشروع کیاجائیگا۔ الیکٹرانک منی آرڈر سروس کا باقاعدہ افتتاح مورخہ10 ستمبر 2012 بروز پیراسلام آباد جی پی او میںہوگا۔
Load Next Story