اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرزکا احتجاج ویکسینیشن کا عمل معطل
جب تک ہیلتھ رسک الاونس نہیں دیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا، ملازمین
کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس کی عدم ادائیگی پرہیلتھ ورکرزنے ویکسینیشن کا عمل معطل کردیا۔
ہیلتھ ورکرزکوکورونا ہیلتھ رسک الاؤنس کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سنگین شکل اختیارکرگیا۔ ڈی ایچ او کے زیرانتظام چلنے والے ویکسی نیشن سینٹراورایف نائن ماسک سینٹرمیں ویکسین کا عمل معطل کردیا گیا۔
ملازمین نے اپنا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہیلتھ رسک الاونس نہیں دیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا۔
ڈی ایچ اوعملہ جوائنٹ سیکرٹری صحت سجاد یلدرم کے رویے سے سخت نالاں ہے۔ ان کا موقف ہے کہ سجاد یلدرم کو فی الفورعہدے سے ہٹانے جائے اورتمام کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے سمیت آئی سی ٹی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ملازمین کے سروس اسٹرکچرکو منظور کیا جائے۔