کم عمر عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو کارریسنگ سے قبل شراب نوشی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔
امریکی شہر میامی میں کار ریسنگ سے قبل 19 سالہ کینیڈین گلوکار اور ان کے ساتھی کو شراب نوشی کے ٹیسٹ میں ناکامی پر حراست میں لیا گیا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جسٹن بیبر نے ریسنگ سے قبل شراب پی ہوئی تھی جبکہ ان کے پاس جارجیا کا جو ڈرائیونگ لائسنس تھا وہ بھی جعلی نکلا، پولیس کے مطابق جسٹن بیبیر نے پوچھ گچھ کے دوران اہلکاروں سے انتہائی بدتمیزی کی، گلوکار جسٹن بیبر کو میامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں میامی جیل منتقل کردیا جائے گا۔
دوسری جانب جسٹن بیبرکا کہنا تھا کہ انہوں نے شراب نوشی نہیں کی بلکہ ڈاکٹروں کی جانب سے تجویز کردہ ادویات لی تھیں اور ڈرائیونگ سے قبل وہ مکمل ہوش و حواس میں تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی جسٹن بیبر کے پڑوسی نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ بیبر نے ان کے گھر میں متعدد انڈے پھینکے تھے جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔