بلاول کا دورہ امریکا آصفہ بھٹوپیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گی

آصفہ بھٹو 16 جولائی سے 19 جولائی تک آزاد کشمیرمیں جلسوں سے خطاب کریں گی، ذرائع


ویب ڈیسک July 14, 2021
آصفہ بھٹو کے جلسوں کا شیڈول فائنل کیا جارہا ہے، ذرائع: فوٹو: فائل

بلاول بھٹو زرداری کی امریکا روانگی کے بعد آصفہ بھٹوپیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی امریکا روانگی کے بعد آصفہ بھٹوپیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو16 جولائی سے 19 جولائی تک آزاد کشمیرمیں جلسوں سے خطاب کریں گی۔ آصفہ بھٹوکے جلسوں کا شیڈول فائنل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 3 روزقبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پرامریکا گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو امریکا میں 8 روزقیام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔