اسلام آباد میں خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں


ویب ڈیسک July 14, 2021
دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں

تھانہ آبپارہ کے علاقہ میں خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم حفیظ کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

علاوہ ازیں تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا وقوعہ پیش آیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کو ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزم سرکاری آفیسر سہیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔