ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کا بیٹا امتحان میں نقل کرتے پکڑا گیا ویڈیو وائرل

طالب علم کو الگ امتحانی کمرے میں رکھا گیا تھا


ویب ڈیسک July 14, 2021
طالب علم کو الگ امتحانی کمرے میں رکھا گیا تھا

ISLAMABAD: ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کا بیٹا دیر لوئر سنٹر میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کرتے پکڑا گیا۔

طالب علم کو الگ امتحانی کمرے میں رکھا گیا تھا جہاں وہ استاد کی نگرانی میں آرام سے نقل کرکے پرچہ دے رہا تھا کہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملاکنڈ بورڈ کے کنٹرولر اور نقل پر اس کے بیٹے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کنٹرولر کو امتحان جبکہ متعلقہ سپرنٹنڈنٹ کو ڈیوٹی سے الگ کردینے اور انکوائری کا حکم دیا، جبکہ مزید کارروائی کےلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی۔

شہرام خان ترکئی نے بیان میں کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، میرٹ کی بالا دستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ، میڈیا اور ان تمام لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو اس طرح کے کاموں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امتحان کنٹرولر کو مزید کارروائی کیلئے فوری ایجوکیشن ہیڈ آفس میں طلب کیا گیا ہے۔ انکوائری شروع ہو چکی ہے،اور جلد ہی انہیں مثالی سزا ملےگی۔اس طرح کےطریقے اپنا کر طلبا اپنے ہی مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ یہ انتہائی غیر اخلاقی اور نا قابل برداشت کام ہے۔ میرٹ کی بالا دستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

https://twitter.com/i/status/1415110415743340561

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |