لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری

استغاثہ عدالت کے سامنے پولیس پر حملے اور موبائل تباہ کرنے کے مقدمے میں ملزم کیخلاف ثبوت پیش نہیں کرسکا


ویب ڈیسک July 14, 2021
عزیربلوچ کے خلاف کلاکوٹ اور کلری تھانے میں پولیس پر حملے اور موبائل تباہ کرنے کے مقدمات درج تھے(فوٹو : فائل)

گینگ وارسرغنہ عذیر بلوچ کو 2 مقدمات میں باعزت بری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر مزید 2 مقدمات میں باعزت بری کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عزیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری

عزیر بلوچ کے خلاف کلاکوٹ اور کلری تھانے میں پولیس پر حملے اورموبائل تباہ کرنے کے مقدمات درج تھے، تاہم استغاثہ عدالت کے سامنے پولیس پر حملے اورموبائل تباہ کرنے کے مقدمے میں ملزم کیخلاف ثبوت پیش نہیں کرسکا، جس پر عدالت نے دونوں کیسز میں ملزم عزیر بلوچ کو باعزت بری کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عزیر بلوچ 15 ویں مقدمہ سے بھی بری

واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اس سے قبل بھی عدم ثبوت یا گواہوں کے منحرف ہوجانے کے باعث تقریباً 15 مقدمات میں باعزت بری ہوچکے ہیں، جب کہ عزیربلوچ بھی متعدد بار اپنے اقبالی بیان دینے کے بعد عدالت کے سامنے اپنے ہی بیان سے منحرف ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں