انگلینڈ سے شکست شاہد آفریدی بھی قومی ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے

میدان میں لڑ کر ہارنے والی ٹیم کو قبول کرنا چاہیے، شاہد آفریدی


Sports Reporter July 14, 2021
پاکستان کی قومی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، شاہد آفریدی فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی قومی کرکٹ ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے۔

پی سی بی کے جاری بیان کے مطابق شاہد آفریدی محسوس کرتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو اپنے فینز کی حمایت کی ضرورت ہے، خاص طور اس وقت جب خراب کارکردگی کی وجہ سے کھلاڑیوں کے مورال میں کمی آ چکی ہو۔ اس وقت پاکستان کی قومی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ کھلاڑیوں نے حا ل میں اپنی پرفارمنس سے ثابت بھی کیا ہے۔تاہم ان میں کچھ کھلاڑی کافی وقت سےپرفارم کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا یہ ہمارے شاندار کھلاڑی ہیں۔ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا ہو گا اور مشکل وقت میں ایک کرکٹ فین کے طور پر اور سابق کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے اپنے کھلاڑیوں کا ساتھ دینا ہو گا۔ میدان میں لڑ کر ہارنے والی ٹیم کو قبول کرنا چاہیے۔ میں یہ بھی محسوس کرتا ہوں کہ حالیہ برسوں میں کرکٹ بہت تبدیل ہو چکی ہے۔ اب اٹیک ہی آپ کی دفاعی صلاحیت ہے اس کے علاوہ کامیابی نہیں ہے اور وائٹ بال فارمیٹ میں تو یہ اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔ ہمارے کھلاڑی اٹیک کرنے اور روکنے میں اچھے ہیں، اس کے علاوہ ہمیں درمیانی راستے پر دھیان دینا ہوگا خاص طور پر ون ڈے فارمیٹ میں اس پر توجہ دینا ہو گی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی پوری صلاحیت کا پورا استعمال کرنا ہوگا۔

شاہد آفریدی نے2009 میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ ٹیم میں 2009 کا کارنامہ سرانجام دینے کی پوری صلاحیت ہے، خاص طورپر جب ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے جہاں پر پاکستان ٹیم کی کارکردگی ہمیشہ سے اچھی رہی ہے، شاہد آفرید ی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے۔ یو اے ای کے حالات میں اسپنرز اور بیٹسمینوں کا کردار بہت اہم ہے۔ اگر گیند ریورس ہونا شروع ہو جائے تو اس کے لیے ہمارے پاس صلاحیت موجود ہے۔ اگر ہم نے اپنی اصل طاقت کو استعمال کیا تو ہم یہ ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔ وہ فٹنس اور کرکٹ کے لئے پرعزم ہیں،انکاکہنا ہے جب تک وہ فٹ ہیں فرنچائز اور کلب کرکٹ کھیلتے رہیں گے، کیونکہ یہ ان کے مرحوم والد کی خواہش تھی۔

شاہد آفریدی نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اپنے 20 سالہ کیرئیر کے تجربات بھی شئیر کیے۔شاہد آفریدی نے کہا آج میں جو بھی ہوں اس میں میرے ملک کے لوگوں کی محبت اور خلوص شامل ہے اور چیریٹی ورک میں میرے لیے یہ سب سے بڑی حوصلہ افزائی کی بات ہے۔ شاہد آفریدی نے ایس اے ایف کو سپورٹ دینے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز اور بیروں ممالک سے تعلق رکھنے والے کرکٹر ز کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا نہ صرف پاکستانی کرکٹرز بلکہ پوری دنیا نے تہہ دل کے ساتھ ایس اے ایف کو سپورٹ کیا۔پی سی بی ورکشاپس کے ذریعہ باقاعدگی کے ساتھ سرپرستی اور تعاون فراہم کرتا ہے جس پر مختلف کوچز اور عملہ کام کرتا ہے ،میں حقیقت میں ہر ایک کا شکرگزار ہوں اسی وجہ سے مجھے مزید کام کرنے کی تحریک ملتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |