نارویجن تاجرانرجی سیکٹرمیںسرمایہ کاری کریں قمرزمان کائرہ

ناروے میںمقیم پاکستانی باشندے ناروے کی ترقی میں مثبت کرداراداکررہے ہیں


APP September 10, 2012
اوسلو: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ اورناروے کے سابق وزیراعظم پاکستان ناروے چیمبرآف کامرس کی افتتاحی تقریب کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ پاکستان ناروے کیساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔

ناروے میںمقیم پاکستانی باشندے ناروے کی ترقی میں مثبت کرداراداکررہے ہیں،پاکستان خطے اورعالمی امن کیلیے اپناکرداراداکرتارہے گا۔ پی ٹی وی کے مطابق اوسلومیں پاکستان ناروے چیمبرآف کامرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ پاکستان ناروے کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دیناچاہتاہے۔

قمرزمان کائرہ نے ناروے کے تاجروں پرزور دیاکہ وہ پاکستان میں خاص طورپربجلی کی پیداوارکے شعبے میںسرمایہ لگائیں۔انھوںنے کہاکہ پاکستان کوکئی چیلنجزکاسامنا ہے جن میںدہشتگردی ایک مسئلہ ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان خطے اور عالمی امن کیلیے اپناکرداراداکرتا رہے گا۔ اس موقع پر ناروے کے سابق وزیراعظم بندویک نے یقین دلایاکہ ان کا ملک پاکستان کی ہرممکن مددکریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں