پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا


ویب ڈیسک July 14, 2021
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔(فوٹو:فائل)

RIYADH: ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے گیارہ روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ تک منتقل کرنے کی تجویزہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے گیارہ روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے، پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 40 پیسے بڑھانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں، تاہم پیٹرولیم لیوی میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا جب کہ قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کل رات بارہ بجے سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |