بجٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو 6 تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دیدیا گیا

ملازمین کو اعزازیہ بجٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر بنیادی تنخواہوں کے برابر ادا کیا گیا ہے


ویب ڈیسک July 14, 2021
ملازمین کو اعزازیہ بجٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر بنیادی تنخواہوں کے برابر ادا کیا گیا ہے۔(فوٹو:فائل)

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو بطور انعام 6 ماہ کی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سازی میں شامل ایف بی آر اور فیلڈ فارمشنز کے افسران و اہلکاروں کو ایک تنخواہ سے لے کر چھ بنیادی تنخواہوں کے برابر تک اعزایہ ادا کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے افسران و ملازمین کو اعزازیہ کی مد میں 26 کروڑ روپے کے لگ بھگ رقم تقسیم کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال ختم ہونے سے چند روز قبل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی تھی اور ایف بی آر نے فنڈز ضائع ہونے کے خدشے کے پیش نظر مالی سال ختم ہونے سے قبل ہی اے جی پی آر سے نکلوائے تھے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پہلی مرتبہ ملازمین کو 6 تنخواہوں کے برابر تک اعزازیہ ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں