ویکسین لگوائیں اپنی اوردوسروں کی جانوں کوخطرے میں نہ ڈالیں اسد عمرکی تنبیہہ

کورونا وائرس کی ویکسین کرانے سمیت ایس او پیزپرعملدرآمد کیا جائے، اسد عمر


ویب ڈیسک July 15, 2021
اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے, اسد عمر

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ بھارتی قسم کے وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچادی ہے۔

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی قسم کے وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

اسد عمرنے ایک بارپھرتنبیہہ کی کہ اپنی اوردوسروں کی جانوں کوخطرے میں نہ ڈالیں، کورونا وائرس کی ویکسین کرانے سمیت ایس او پیزپرعملدرآمد کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |