کورونا کیسز بڑھے تو تعلیمی ادارے بند کرنا پڑیں گے وزیر تعلیم خیبرپختونخوا

بچوں کو اسکولوں میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، شہرام ترکئی

کوشش ہے کہ کم وقت میں نویں اور دسویں کے نتائج کا اعلان کریں، شہرام ترکئی فوٹو: فائل

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز بڑھے تو تعلیمی ادارے بند کرنا پڑیں گے۔


اپنے انٹرویو میں شہرام ترکئی نے کہا کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے بے یقینی کی کیفیت ہے، کورونا کی وجہ سے تعلیمی نظام متاثر ہوا، ہماری کوشش ہے کہ کم وقت میں نویں اور دسویں کے نتائج کا اعلان کریں۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ صوبے میں ہیٹ ویو آنے پر اسکولوں کو بند کیا گیا، کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہےہیں، بچوں کو اسکولوں میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 سے 10 بجے تک کردیئے ہیں، کورونا کیسز بڑھے تو تعلیمی ادارے بند کرنا پڑیں گے۔
Load Next Story