پاکستان کا مسئلہ افغانستان پر خصوصی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سمیت اہم ترین افغان قیادت کو کانفرنس میں شمولیت کی دعوت


ویب ڈیسک July 15, 2021
وزیراعظم عمران خان کی افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سمیت اہم ترین افغان قیادت کو کانفرنس میں شمولیت کی دعوت

پاکستان نے افغانستان کے مسئلے پر ایک خصوصی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے فون پر گفتگو کی، پاکستان افغانستان کے مسئلے پر ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے اس کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، افغان صورتحال پر گفتگو



فواد چوہدری نے کہا کہ مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت اہم ترین افغان قیادت کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، ہمیں امید ہے کہ اس اہم پیش رفت کے نتیجے میں افغانستان کے مسائل کے حل کی نئی امید جاگے گی۔



علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ 17 سے 19 جولائی کو پاکستان افغان پیس کانفرنس کی میزبانی کریگا، جس کے لئے افغان سیاسی قائدین کو دعوت دی ہے جن میں سے بیشتر نے شرکت کی حامی بھری ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، وہاں سیکیورٹی کی صورتحال کا پاکستان پر اثر پڑیگا، بھارت افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال کررہا ہے، حالانکہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، پاکستان نے 30لاکھ افغانوں کی مہمان نوازی کی ہے، اب مزید افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |