مودی اور جندل کے یار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا فردوس عاشق اعوان

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ کشمیریوں کے لئے کچھ نہیں کیا، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک July 15, 2021
کشمیر صرف کپتان کا ہےاورکپتان ہی کشمیریوں کے رہنما ہیں، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مودی اور جندل کے یار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایل او سی کے دونوں جانب کے کشمیریوں کے لئے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں۔ وہ ایل او سی کے اُس پار مودی اور اِس پار مودی کے یاروں کو کیفرکردار تک پہنچا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کشمیریوں کی حقیقی فلاح و بہبود کا مشن لے کر آزاد کشمیر پہنچی ہے۔ کشمیر صرف کپتان کا ہے اور کپتان ہی کشمیریوں کے رہنما ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو آزما کر دیکھ لیا۔ دونوں جماعتوں نے اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ کشمیریوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔ مودی اور جندل کے یار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ جعلی راجکماری، ظل سبحانی سے پوچھا جب کہ برسوں اقتدار کے باوجود اِس پار اور اُس پار کے کشمیریوں کے لئے کیا؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |