مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

قابض افواج نے ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک July 15, 2021
قابض افواج نے ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کے دوران 2 گھروں کو دھماکے سے اڑادیا جس کے ملبے سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما کے علاقے نیو کالونی میں سخت کرفیو نافذ ہے اور کشمیری عوام سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے جب کہ کسی بھی مظاہرے سے بچنے کے لیے انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں