جرمنی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی

لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جرمن پولیس


ویب ڈیسک July 15, 2021
لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جرمن پولیس

مغربی جرمنی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی جرمنی میں شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور 50 سے زائد لاپتہ ہوگئے جب کہ سیلابی صورتحال کے باعث کئی گھر بھی منہدم ہوگئے ہیں۔

جرمن پولیس کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ گھروں کی چھتوں پر اب بھی متعدد افراد موجود ہیں جنہیں ریسکیو کرنا باقی ہے، مواصلاتی اور سڑکوں کا نظام مکمل درہم برہم ہے جب کہ سیلاب کی وجہ سے متعدد دیہاتوں کا رابطہ شہروں سے منقطع ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |