افغان طالبان کی قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی کی پیشکش

طالبان کا افغان حکومت سے اہم رہنماؤں کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے بھی نکلوانے کا مطالبہ، خبر رساں ادارہ


ویب ڈیسک July 15, 2021
طالبان کا اہم رہنماؤں کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے بھی نکلوانے کا مطالبہ، خبر رساں ادارہ۔ فوٹو : فائل

WASHINGTON: افغان طالبان نے قیدیوں کی رہائی کے بدلے 3 مہینے کے لیے سیزفائر کی پیشکش کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغان حکومت کو جیلوں میں موجود طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے 3مہینے کے لیے سیز فائر کی پیش کش کی ہے۔ افغان حکومت کی جانب سے طالبان سے امن مذاکرات میں شامل نمائندہ نادر نادری نے رپورٹرز کو بتایا کہ طالبان نے تقریباً 7 ہزار قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے اہم رہنماؤں کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے بھی نکالے جائیں تاہم یہ ایک بہت بڑا مطالبہ ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکا اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے افغان افواج کو پیچھے دھکیلتے ہوئے متعدد اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، اس کے علاوہ افغان سرحدوں پر بھی طالبان تیزی سے قابض ہورہے ہیں جب کہ متعدد شہروں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے طالبان اور افغان فورسز میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں