مائیکروسافٹ نے جدید ترین ’’ونڈوز 365‘‘ آپریٹنگ سسٹم کا اعلان کردیا
یہ آپریٹنگ سسٹم صارف کے کمپیوٹر پر نہیں بلکہ ایک آن لائن کمپیوٹر یعنی ’’کلاؤڈ سرور‘‘ پر انسٹال ہوگا
مائیکروسافٹ کارپوریشن نے گزشتہ روز اپنے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ''ونڈوز 365'' کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے 2 اگست 2021 کو جاری کیا جائے گا جبکہ ابتدائی طور پر یہ صرف کاروباری و تجارتی اداروں کےلیے ہوگا۔
خبروں کے مطابق، نیا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم ''کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس'' استعمال کرے گا۔ یعنی یہ آپریٹنگ سسٹم صارف کے کمپیوٹر پر نہیں بلکہ ایک آن لائن کمپیوٹر (کلاؤڈ سرور) پر انسٹال ہوگا۔
یہی نہیں بلکہ ونڈوز 365 پر چلنے والے تمام یوٹیلیٹی سافٹ ویئر بھی اسی کلاؤڈ سرور پر انسٹال کیے جائیں گے۔
اس کا ایک اور مطلب یہ بھی ہوا کہ ونڈوز 365 استعمال کرنے کےلیے کم طاقت والا کمپیوٹر، ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون بھی کافی رہے گا۔ البتہ ہر صورت میں مستقل انٹرنیٹ کنکشن لازماً درکار ہوگا۔
علاوہ ازیں، ونڈوز 365 تک رسائی کےلیے صارفین کو ایک عدد ''براؤزر'' یا ایپ کی ضرورت ہوگی۔
واضح رہے کہ مائیکروسافٹ پہلے ہی ''آفس 365'' اور ایکس باکس اسٹریمنگ کو اپنے ''ازور کلاؤڈ'' پر منتقل کرچکا ہے۔ ونڈوز 365 اسی پیش رفت کا اگلا اہم ترین قدم قرار دیا جارہا ہے۔
گزشتہ روز ''مائیکروسافٹ اگنٹ'' کانفرنس میں ونڈوز 365 کے اعلان میں مائیکروسافٹ کارپوریشن نے یہ نہیں بتایا کہ اس آپریٹنگ سسٹم کی ماہانہ، سہ ماہی، ششماہی یا سالانہ سبسکرپشن فیس کتنی ہوگی۔
فی الحال ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ اس آپریٹنگ سسٹم کی سہولت عام صارفین کےلیے کب تک دستیاب ہوگی۔
نوٹ: اس خبر کی تیاری میں ''پی سی ورلڈ'' اور ''اینڈروئیڈ اتھارٹی'' ویب سائٹس سے مدد لی گئی ہے۔