افغانستان میں امن ہمسایہ ممالک اور خطے کے لیے ضروری ہے وزیراعظم

ازبکستان اور پاکستان میں تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں،وزیراعظم


ویب ڈیسک July 15, 2021
وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آج ہی ازبکستان پہنچے ہیں فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن ہمسایہ ممالک اور خطے کے لیے ضروری ہے۔

تاشقند میں ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی و ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ازبکستان کے صدر اور میں نے گزشتہ ملاقات میں بھی تجارتی تعلقات پر بات کی تھی ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوتا ہے، پاک افغان ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن ہمسایہ ممالک اور خطے کےلیے ضروری ہے ، ازبکستان کے صدر اور میں نے گزشتہ ملاقات میں افغانستان میں امن اورخطے پر اثرات کی بات بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آج ہی ازبکستان پہنچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں