صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

صدر مملکت کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ


ویب ڈیسک July 15, 2021
صدر مملکت کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا ۔ صدر مملکت کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت کو ان کی خصوصی دلچسپی کے شعبے سائبر سیکورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ صدر پاکستان نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کی پیشہ ورانہ تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں