زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 14 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر14کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 8 ارب 16 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے،اسٹیٹ بینک

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر14کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 8 ارب 16 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے،اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

GHOTKI:
بیرونی قرض اور دیگر مالی ادائیگیوں کے باعث ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 17جنوری تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر14کروڑ85لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 8 ارب31کروڑ69لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 8 ارب 16 کروڑ84لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعداد وشمار کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 14 کروڑ 49لاکھ ڈالر کی کمی سے 3 ارب 46 کروڑ72لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر3ارب32کروڑ23ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 36لاکھ ڈالر کی کمی سے 4ارب 84 کروڑ 97لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 4ارب 84 کروڑ61لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 17جنوری تک بیرونی قرضوں اور دیگر مالی ادائیگیوں کی مد میں 5کروڑ 90لاکھ ڈالر ادا کیے گئے۔
Load Next Story