نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کی 3 کے بجائے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی پیشکش

میچز میں اضافے کا مقصد ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری ہے، پی سی بی 

نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے تھےفوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو مجوزہ دورے کے دوران 3 کے بجائے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی پیشکش کردی۔

ورلڈ کپ ٹی 20 کی تیاریوں کے لیے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی تجویز دے دی۔ پہلے سے طے شدہ پروگرام میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز رکھے گئے تھے۔


پی سی بی نے 2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی درخواست کرنے کی ایکسپریس نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم نے کیوی بورڈ سے 3 کے بجائے 5 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی پیشکش کی یے تاکہ دونوں ٹیموں کو 17 اکتوبر سے یو اے ای میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بہتر تیاری میں مدد مل سکے۔ ابھی دونوِں بورڈز کی اس معاملے پر بات چیت چل رہی ہے۔ میچز کی تعداد 5 کرنا ممکن ہوگا کیونکہ سیریز کی تاریخوں کو حتمی منظوری نہیں دی گئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 15 اور 16 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کا پہلے ہی شیڈول اناونس ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے ہی یہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچز ہوسکیں گے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کے بعد پاکستان اور افغانستان کے میچز یو اے ای میں مجوزہ ہیں۔
Load Next Story