وزیراعظم نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا

ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک July 15, 2021
نئی قیمتوں پر عملدرآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے بڑی عید سے قبل ہی عوام پر بڑا پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔

معاون خصوصی شہبازشریف گل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

شہباز گل نے کہا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے سے زائد اضافے کی سفارش کی تھی لیکن وزیراعظم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے مطلوبہ اضافہ نہیں کیا اور اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی

۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں