موٹروے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

گاڑی حادثے کا شکارہونے کے بعد ڈرائیورنے مذکورہ رقم کے بارے میں موٹروے پولیس کو اطلاع دی تھی


ویب ڈیسک July 15, 2021
موٹروے پولیس کی جانب سے رقم حفاظتی تحویل میں لے لی گئی : فوٹو:فائل

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقراررکھتے ہوئے ایک کروڑچالیس لاکھ روپے کی رقم مالک کے حوالے کردی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پرائیویٹ کار میں ابراہیم نامی شخص اسلام آباد سے براستہ موٹروے پشاور سفر کررہا تھا، کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا لیکن ذہنی طور پر شدید صدمے میں چلا گیا۔

امدادی کاروائیوں کے دوران ڈرائیور نے موٹروے پولیس کو بتایا کہ اس کے پاس ایک کروڑ 40 لاکھ روپے موجود ہیں، موٹروے پولیس نے رقم کو حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا جہاں علاج معالجہ کے بعد ڈرائیور کو فارغ کردیا گیا، جس پر موٹروے پولیس نے گاڑی سے ملنے والی ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم اس کے حوالے کردی، رقم کی واپسی پر شہری نے موٹروے پولیس کے کردار کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں