انگلینڈ میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم میں بھی کورونا پھیلنے لگا

بھارتی وکٹ کیپر کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود ’ڈیلٹا ویرینٹ‘ کا شکار ہوئے


ویب ڈیسک July 15, 2021
بھارتی وکٹ کیپر کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود ’ڈیلٹا ویرینٹ‘ کا شکار ہوئے - فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ میں موجود بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پانٹ اور ٹرینر دیانند کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 اگست سے 5 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہورہا ہے جس کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے بائیوسیکیور ببل میں موجود ہے لیکن اس کے باوجود کورونا وائرس نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر حملہ کردیا ہے۔

کورونا وائرس کی نئی قسم 'ڈیلٹا ویرینٹ' انگلینڈ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں بھی گھس آیا ہے اور ابتدائی طور پر وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پانٹ کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا حالانکہ وہ کورونا ویکسین بھی لگواچکے تھے۔



بھارتی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ ایک ہفتے قبل آیا تھا تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے یہ خبر بھی چھپائے رکھی اور کھلاڑی کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی تاہم اب بھارتی کرکٹ ٹیم کا اسٹاف ممبر کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے بعد بورڈ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کردیا۔

بی سی سی آئی کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشبھ پانٹ کا کورونا ٹیسٹ 8 جولائی کو مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے جب کہ اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر دیانند گیرانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔



بھارتی کرکٹ بورڈ نے واضح کیا انگلینڈ میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کے فیملی ارکان سمیت تمام لوگوں نے رواں ماہ لندن میں ہی کورونا کی دوسری ڈوز لگوالی تھی تاہم مزید احتیاط کے لیے تمام ارکان کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں