کراچی میں تین کمسن بچوں کے قتل کیس میں ماں گرفتار
بیوی نے دھمکی دی تھی کہ تمہیں ایسا سبق سیکھاؤ گی کہ یاد رکھو گے، اب بچوں کو زہر دے دیا، شوہر کا الزام
گلستان جوہر میں ایک فلیٹ میں 10 اپریل کو تین کمسن بہن بھائیوں کی پراسرار ہلاکت کے معاملے پر پولیس نے ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ون ایسٹ زون کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس نے کیمیکل ایگزامن رپورٹ کی روشنی میں جاں بحق ہونے والے تینوں کمسن بچوں کی والدہ نورین کو قتل خطا کی دفعہ کے تحت گرفتار کیا ہے، رپورٹ میں زہریلا کیمیکل پایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ملزمہ نورین کا شوہر عمران، جو کہ ملازمت کی وجہ سے لاہور میں مقیم تھا، اس نے کراچی پہنچ کر اہلیہ کے خلاف شارع فیصل تھانے میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیاکہ میری بیوی نے مجھے دھمکی دی تھی کہ تمہیں ایسا سبق سیکھاؤنگی کہ تم یاد رکھو گے اور اس نے ہی میرے تینوں بچوں 8 سالہ زیدان، 6 سالہ ارشان اور 3 سالہ بیٹی ایشال کو مبینہ طور پر زہر دیکر قتل کیا ہے۔
ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ گھر میں کیڑے مار دوائیوں کا اسپرے اور گولیاں رکھنے کی وجہ سے بچوں کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ تاہم انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ملزمہ کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا تھا جسے عدالت نے جیل بھیج دیا ہے۔