کراچی طرز کے آپریشن کی ہدایت نہیں حکم ملنے پر عمل کریں گے ایس پی
حملے کی دھمکی پر جیل کے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے،مجاہد فورس کہیں بھی کارروائی کر سکتی ہے، پریس کانفرنس
ایس پی ہیڈکوارٹر عمر طفیل نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے دوران فرار ہونیوالے ٹارگٹ کلرز کی حیدرآباد میں موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں ۔
دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹارگٹ کلرز کی حیدرآباد میں موجودگی کی اطلاع ملی تو ان کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائیگی۔ سندھ حکومت سے حیدرآباد میں کراچی طرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن کرنیکی کوئی ہدایت نہیں ملی اگر ایسی کوئی ہدایت ملی تو اس پر فوری عمل کیا جائیگا۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس نے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث، ٹارگٹ کلر شاہد عباسی کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے جبکہ شاہد عباسی سے چند روز قبل سرے گھاٹ پر مارے گئے 2 افراد جہانگیر اور پیار علی کے قتل کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے 2ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں بھتہ خوروں، ڈاکوئوں، کار لفٹرز، روپوش اور دیگر مقدمات میں مطلوب 178 ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کی ہیں جبکہ لاکھوں روپے کی مسروقہ پیاز بھی برآمد کی گئی، شک کی بنیاد پر 14 فور وہیل اور 41 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سینٹرل جیل پرحملے کی دھمکی کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں کے خاتمے کیلیے پولیس کمانڈوز پر مشتمل مجاہد فورس بنا دی گئی ہے جو کسی بھی علاقے میں کبھی بھی چیکنگ کر سکتی ہے۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلٹ پروف ٖ جیکٹس کم ہیں جسکے پیش نظر مزید جیکٹس کی ڈیمانڈ کی گئی جو بہت جلد حیدرآباد پولیس کو مل جائینگی۔