پاکستان اور روس میں کراچی سے لاہور تک گیس لائن بچھانے کیلیے معاہدہ

پاکستان کے شمال سے جنوب کی جانب گیس ترسیل ہو گی، مقامی کمپنیاں لائن بچھائیں گی، درآمدی سامان روس سے آئے گا، حماد اظہر


Numainda Express July 16, 2021
منصوبے پر 2.5 ارب ڈالرلاگت، 2023 تک مکمل ہو گا، سیکریٹری پٹرولیم اور روسی وزات توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔فوٹو : فائل

پاکستان اور روس میں اربوں ڈالر مالیت کی اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلیے معاہدہ ہوگیا ہے لہٰذا کراچی سے لاہور تک تقریباً 1100 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔

وزارت پٹرولیم کے مطابق معاہدہ پر سیکریٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود اور روس کی وزات توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈ ٹولپاروف نے دستخط کیے، تقریب میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، وزارت پٹرولیم اور روس کی وزارت توانائی کے نمائندوں نے شرکت کی، یہ منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکنکل تعاون کیلیے دستاویزات کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، منصوبے پر2.5 ارب ڈالرلاگت آئیگی اوریہ 2023 تک مکمل ہو گا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ پاکستان کے نارتھ سے ساؤتھ کی جانب گیس سٹیم لائن اہم منصوبہ ہے، مقامی کمپنیاں گیس پائپ لائن بچھانے کاکام کریں گی جبکہ منصوبہ کا درآمدی سامان روس سے آئیگا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ گیس پائپ لائن کے ٹیرف کا تعین اوگرا کریگا، گیس پائپ لائن کی تعمیر سے پاکستان کے شمال سے جنوب کی جانب گیس کی ترسیل ہوگی، معاہدہ سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔

روسی وفد کے سربراہ نے کہا کہ شمال سے جنوب گیس پائپ لائن پاکستان کیلیے اہم منصوبہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں