حکومت مذاکرات کیلیے ٹال مٹول کر رہی ہے عباس کمیلی

مذاکرات سنجیدہ اور بلا شرط ہوں ، قتل و غارت گری رکنی چاہیے، پریس کانفرنس


Numainda Express January 24, 2014
حکومت اپنے اقتدار کے خاتمے کا کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، اگر مذاکرات کرنا ہیں تو وہ سنجیدہ اور کسی شرط کے بغیر ہونے چاہییں اور اس کے نتیجے میں دہشتگردی و قتل و غارتگری کا سلسلہ رکنا چاہیے۔

علامہ سید عرفان حیدر عابدی، علامہ باقر زیدی، علامہ سید جعفر نقوی، سید شیر علی شاہ انصاری، ساجد علی انصاری، سید شمیم نقوی اور سید علی رضا شاہکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ سمیت اب تک ملک میں دیگر سانحات و واقعات میں80 ہزار سے زائد فوجی، رینجرز و معصوم شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 photo 3_zps0217aebc.jpg

انہوں نے کہا کہ اس نازک صورتحال میں حکومت، آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستان درست فیصلہ کر کے ملک کو بچا سکتے ہیں۔ حکومت اپنے اقتدار کے خاتمے کا کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔