پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 617 فیصد ریکارڈ

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے، این سی او سی


ویب ڈیسک July 16, 2021
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار327 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فوٹو : فائل

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 37 ہزار690 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 2 ہزار327 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار719 تک پہنچ گئی ہے۔



این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث مزید 31 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا کیسز کی شرح 6.17 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ کورونا کے مزید 956 مریض صحت یاب ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |