محکمہ موسمیات کی آج بھی کراچی میں بارش کی پیشگوئی

آج دوپہر کے بعد شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 16, 2021
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی درمیانی اور تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر قائد میں آج بھی درمیانی اور تیز بارش کا امکان موجود ہے، مون سون کا سبب بننے والے سسٹم کی شدت برقرار ہے جس کی وجہ سے آج دوپہر کے بعد شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے تاہم بارش کا سلسلہ اگلے مرحلے میں بتدریج کمزور ہونا شروع ہوگا، کمزور پڑنے کے بعد مون سون سسٹم عمان کی جانب منتقل ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 70ملی میٹرریکارڈ کی گئی، پی اے ایف بیس فیصل میں 37 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور میں 36 ملی میٹر، ناظم آباد میں 35 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ سرجانی اور اولڈ ائیرپورٹ پر 27 ملی میٹر، نارتھ کراچی 20.4 اور کیماڑی میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی سب سے کم بارش یونیورسٹی روڈ میں 13.3ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |