کنگ خان اورسنجے دت جلوے بکھیرنے کوتیار

دونوں اسٹارایک بڑے پراجیکٹ کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں


ویب ڈیسک July 16, 2021
دونوں نئی آنے والی فلم ’راکھی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اورسنجے دت جلوے بکھیرنے کوتیارہیں۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں کنگ شاہ رخ خان اوراداکارسنجے دت کی اپنی اپنی جگہ ہے، دونوں نے بہترین اداکاری سے اپنا خوب نام کمایا ہے لیکن دونوں اداکار کبھی کسی پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔

اب دونوں ایک بڑے پراجیکٹ کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں۔ دونوں نئی آنے والی فلم 'راکھی' میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی فلم کا نام عارضی طورپر رکھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں