مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

گزشتہ روز بھی قابض افواج نے ضلع پلواما میں فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا


ویب ڈیسک July 16, 2021
گزشتہ روز بھی قابض افواج نے ضلع پلواما میں فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض فوج نے سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دونوں نوجوانوں کو پہلے سے تباہ شدہ مکان میں لے جاکر شہید کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

قابض افواج کی جانب سے نوجوانوں کے قتل کے بعد انتظامیہ نے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا ہے جب کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی قابض افواج نے ضلع پلواما میں فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ گھروں کو بھی دھماکے سے اڑادیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |